کاسرگوڈ9/اکتوبر(ایس او نیوز)چند ہی روز قبل سولیا میں رکشہ والے اور پولیس کانسٹیبل کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کے الزام میں کاسرگوڈ کے جس میجسٹریٹ پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اس نے اپنے گھر میں خود کشی کرلی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ میجسٹریٹ وی کے اننی کرشنن (62 سال)جو کہ تھریسور کا رہنے والا تھا اس کی بدسلوکی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کیرالا ہائی کورٹ نے اس کے اس مبینہ رویہ پروضاحت طلب کی تھی۔ شاید اس بگڑتی صورتحال سے ذہنی دباؤ میں آکر اس نے ودیا نگر کے اپنے مکان میں پھانسی لگاکر جان دے دی۔ پسماندگان میں بیوی کے علاوہ دو بچے بتائے جاتے ہیں۔